پاکستان
23 جنوری ، 2014

لاہور: پی ٹی آئی وفد کی آمد، دھرنے کے شرکاء نے واپس بھجوادیا

لاہور: پی ٹی آئی وفد کی آمد، دھرنے کے شرکاء نے واپس بھجوادیا

لاہور…لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے دھرنے میں شریک افراد نے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے تحریک انصاف کے وفد کو واپس بھجوا دیا۔ دھرنے کے بعض شرکا آپس میں بھی الجھ پڑے۔تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد گورنر ہاوٴس کے باہر پہنچا۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے انہیں دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کر دی، دھرنے کے شرکا نے وفد کو واپس بھجوا دیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے عمران خان کے خلاف بھی نعرے لگائے۔پی ٹی آئی کا وفد واپس گیا تو اس مسئلے پر دھرنے کے شرکا آپس میں بھی الجھ گئے۔

مزید خبریں :