23 جنوری ، 2014
کوئٹہ …سانحہ مستونگ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کوئٹہ پہنچ گئے۔وفاقی وزراء اپنی کوئٹہ آمد کے بعد سدرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹر گئے جہاں انہیں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے بریفنگ دی،اس کے بعد وفاقی وزراء نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ،ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بھی شریک رہے،ملاقات میں سانحہ مستونگ کے بعد کی صورتحال پر غور کیاگیا۔وزیراعلیٰ مالک بلوچ نے وفاقی وزراء کو اپنی حکومت کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔