23 جنوری ، 2014
کوئٹہ…وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔انھوں نے کہا کہ کل صبح 10بجے میتوں کی تدفین ہوگی،وفاقی حکومت کی ٹیم سے مذاکرات کے بعد جمعرات کی شب میڈی سے دھرنے کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں وزیر داخلہنے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعدہم دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں انھوں نے ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی دھرنے پر بیٹھے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی دھرنا ختم کردیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزراکے ہزارہ عمائدین اورشیعہ اکابرین سے مذاکرات کامیاب رہے۔عبدالخالق ہزارہ نے مزید بتایا کہ میتوں کی تدفین کل ہزارہ قبرستان میں کی جائے گی۔