پاکستان
23 جنوری ، 2014

وزیراعظم کی ہدایت پر آیا ہوں،دہشتگردوں کا پیچھا کرینگے،چوہدری نثار

وزیراعظم کی ہدایت پر آیا ہوں،دہشتگردوں کا پیچھا کرینگے،چوہدری نثار

کوئٹہ …وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہہزارہ برادری کونشانہ بنانے پرپوری قوم غمزدہ ہے،حالات کوایسے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیرداخلہ نے یہ باتیں جمعرات کی شب یہاں ہزارہ برداری کے دھرنے کے شرکاسے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر وفاقی وزیراطاعات سینٹر پرویز رشید ،ہزارہ برادری کے قائدین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ ہزارہ برادری پرظلم وستم کے پہاڑتوڑدیے گئے۔وہ وزیراعظم کی ہدایت پرپرویزرشیدکے ہمراہ وفدکیساتھ کوئٹہ آئے ہیں،تاکہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیکر اسے حل کیا جائے انھوں نے کہا کہ ہزارہ برادری انتہائی صلح جو اور امن پسند لوگ ہیں،انھوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھرالمناک واقعہ مستونگ میں ہوا، ہم دہشتگردوں کاپیچھاکریں گے،یہ دہشت گردبچ نہیں سکتے،انھوں نے ہزارہ برادری کویقین دلایا کہ ان کے مطالبات پرکارروائی ہوگی،ہزارہ برادری کوایک بارپھرپْرامن ماحول فراہم کیاجائیگا،انھوں نے کہا کہ ہزارہ برادری نے صبرکے پہاڑکھڑے کرکے دہشتگردوں کامقابلہ کیا،ہم غیرانسانی واقعے پرہزارہ برادری کیساتھ ہیں اور انھیں پرامن ماحول فراہم کرینگے۔

مزید خبریں :