پاکستان
23 جنوری ، 2014

دھرنا ختم نہیں کرینگے،وزیرداخلہ کے بیان پر یقین نہیں،مجلس وحدت

 دھرنا ختم نہیں کرینگے،وزیرداخلہ کے بیان پر یقین نہیں،مجلس وحدت

کراچی …وفاقی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہزارہ برادری کے سربراہعبدالخالق ہزارہ کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے ایک نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور کوئٹہ میں دھرنے کے شرکا نے فی الحال دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔دوسری جانب کراچی میں مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر یقین نہیں رکھتے،پورے ملک میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع کیے جائیں۔دوسری جانب اس سلسلے میں سربراہ ہزارہ بردری عبدالخالق ہزارہ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،لہذا ہم دھرنا ختم کرنیکااعلان کرتے ہیں۔



مزید خبریں :