انٹرٹینمنٹ
24 جنوری ، 2014

جیو ٹی وی کے پروگرام انعام گھرمیں انعامات کی بارش

جیو ٹی وی کے پروگرام انعام گھرمیں انعامات کی بارش

کراچی …جیو ٹی وی پر انعامات سے بھرپور فیملی شو انعام گھر کا دوسرا پروگرام پیش کیا گیا۔جیوٹی وی کے پروگرام انعام گھرمیں انعامات کی بارش جاری ہے۔شو کا آغازایک شاندارگانے سے ہوا۔پرجوش تالیوں کے ساتھ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے شو کا آغازکیا۔اس موقع پران کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد نفرتیں ختم کرکے محبتیں بانٹنا ہے۔پروگرام کے سیگمنٹ جھٹ سوال پٹ جواب میں شرکاء نے آسان سوالوں کے جوابات دیے اور بیش قیمت انعامات حاصل کیے۔اس موقع پرڈاکٹرعامر لیاقت نے پٹوباری کا مقابلہ بھی کروایا۔پروگرام کے دوران نشانے بازی اورکھانا پکانے کا دلچسپ مقابلہ بھی کروایا گیا۔تین خوش نصیب نوجوانوں کو نجی یونیورسٹی کی اسکالرشپ بھی دی گئیں۔انعام گھرکے شرکا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین علم کا خزانہ ہیں اوروہ اداسیوں کے دور میں اس طرح کے تفریحی پروگرام پیش کرکے داد تحسین کے مستحق ہیں۔تفریح اورانعامات کی بارش سے بھرپورفیملی شوانعام گھر ہرجمعرات اورہفتہ کی شب جیوٹی وی سے نشرکیاجاتا ہے۔

مزید خبریں :