دنیا
24 جنوری ، 2014

مصر :قاہرہ میں 3دھماکے،5 افراد ہلاک، متعددزخمی

مصر :قاہرہ میں 3دھماکے،5 افراد ہلاک، متعددزخمی

قاہرہ …مصر میں جاری خانی جنگی کے تین سال مکمل ہونے پر قاہرہ یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں سے گونج اٹھا، نتیجے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق پہلا دھماکا مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر کار میں ہوا جہاں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا دیا، نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسرا دھماکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق تیسرا دھماکا Giza کے نزدیک پولیس اسٹیشن کے قریب واقع سڑک پر ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :