پاکستان
24 جنوری ، 2014

کراچی :سہہ پہر کو ہڑتال ختم،ٹریفک بحال، کاروباری مراکز بھی کھل گئے

کراچی :سہہ پہر کو ہڑتال ختم،ٹریفک بحال، کاروباری مراکز بھی کھل گئے

کراچی…کراچی میں مفتی عثمان یارخان کے قتل اور سانحہ مستونگ کے خلاف ہڑتال آج سہہ پہر نماز جمعہ کے بعد ختم ہوگئی۔ شہر میں ٹریفک بحال ہوگیا اور کاروباری مراکز بھی کھلناشروع ہوگئے۔اہلسنت علما ء ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر مفتی عثمان یار خان کے قتل اور سانحہ مستونگ کے خلاف ہڑتال کی گئی۔ کراچی کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر نظرآئی۔ سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس بھی بند رہے۔ جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات میں تدریسی عمل معطل اور امتحانات بھی ملتوی کردیئے تھے جبکہ نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اہلسنت علماء ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آج نماز جمعہ کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے، ٹریفک بحال ہوگیا جبکہ کئی کاروباری مراکز بھی کھل گئے۔

مزید خبریں :