24 جنوری ، 2014
کشمور…شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ خورشیدشاہ اچھے سیاستدان ہیں ان پر اعتماد ہے، ان کی یقین دہانی پر دھرنے کو کرکٹ گراوٴنڈ کشمور منتقل کر رہے ہیں۔شاہ زین بگٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چند گھنٹوں میں دھرنے کو نیشنل ہائی وے سے کرکٹ گراوٴنڈ منتقل کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی۔ اس موقع پر خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ بلوچ باشندے ہمارے بھائی ہیں، سندھ میں مہمان نوازی کریں گے، مظاہرین کو ٹینٹ، خوراک اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔