پاکستان
25 جنوری ، 2014

نوابشاہ: اسکول وین حادثہ، کوئز کمپٹیشن کے نتائج کا اعلان

نوابشاہ: اسکول وین حادثہ، کوئز کمپٹیشن کے نتائج کا اعلان

نوابشاہ…نوابشاہ میں 15 جنوری کو ہونے والے کوئز کمپٹیشن کے نتائج کا اعلان ہوگیا۔ اس کمپٹیشن میں حصہ لینے والے بچوں کی وین حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پوزیشن لینے والے بیشتر ذہین بچے اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔نوابشاہ کے ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم میں 15 نومبر کو کوئز کمپٹیشن ہوا تھا جس میں مختلف اسکولوں کے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔ کوئز کمپٹیشن میں کل 19 بچوں نے پوزیشن لی تھی جن میں سے 14 بچے برائٹ فیوچر اسکول کے تھے۔ پوزیشن لینے والے بیشتر بچے اسکول وین حادثے میں جاں بحق ہوچکے۔ جاں بحق بچوں میں سے پہلی پوزیشن یاسین مقصودفریسہ،فریحہ اور اقرا نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن لینے والی یاسمین،ثنا منصور الحق ،معطر شہزادی، داور خان اور عنبرین بھی لقمہ اجل بن چکی ہیں۔ تیسری پوزیشن لینے والے حمزہ اور معظم بھی جاں بحق ہوچکے۔چوتھی پوزیشن لینے والے آفاق ارشد اور پانچویں پوزیشن لینے والے نعمان اور عائشہ بھی اسکول وین حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملی ہے۔ بچوں کی وین سوالیہ مقابلوں میں شرکت کے بعد واپسی پر ڈمپر سے ٹکراگئی تھی جس میں 19 طلبہ و طالبات سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں :