پاکستان
25 جنوری ، 2014

بینظیر بھٹو شہید اسپتال کے واش روم سے دو نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

بینظیر بھٹو شہید اسپتال کے واش روم سے دو نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

راولپنڈی…راولپنڈی میں بینظیر بھٹو شہید اسپتال کے واش روم سے دو نومولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تھانہ وارث خان پولیس کے مطابق نومولود بچوں کی لاشیں گزشتہ رات بینظیر بھٹو اسپتال کے گائنی وارڈ کے واش روم سے برآمد ہوئیں۔ ایس ایچ او کے مطابق ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے تاہم کسی کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا، پولیس اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں :