پاکستان
25 جنوری ، 2014

توقیر صادق کی تقرری پر گیلانی اور پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر

توقیر صادق کی تقرری پر گیلانی اور پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد…نیب نے اوگرامیں اربوں روپے کی کرپشن اور توقیر صادق کی بطور چیئرمین غیرقانونی تقرری پراحتساب عدالت اسلام آبادمیں دو ریفرنس دائر کردیے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کوبھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ایک ریفرنس توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا غیرقانونی تقرری پر ہے۔ اس ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شوکت درانی، جاوید نذیر، سکندر حیات میکن اورتوقیر صادق کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق اربوں روپے کے اوگرا کرپشن کیس میں بھی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ اس میں توقیر صادق، منصور مظفر، میر کمال فرید بجارانی،جواد جمیل، دیوان ضیاء الرحمان فاروقی، عبدالرشید لون،زوہیر صدیق، عظیم اقبال صدیقی اور سید ارسلان اقبال ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ مرزا محمود احمد، یوسف جے انصاری اور عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی اوگرا کرپشن کیس میں ملزم نامزدکیا گیا ہے۔

مزید خبریں :