پاکستان
25 جنوری ، 2014

سندھ میں دستی بم دھماکے، قوم پرست جماعتوں کے 100 سے زائد کارکن گرفتار

سندھ میں دستی بم دھماکے، قوم پرست جماعتوں کے 100 سے زائد کارکن گرفتار

کراچی…سندھ میں دستی بم دھماکوں کے کئی گھنٹوں بعد پولیس حرکت میں آگئی اور قوم پرست جماعتوں کے 100 سے زائد کارکن گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، کریکٹرز اور پمفلٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو اور دادو سمیت 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کردیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق قوم پرست جماعتوں کے 100 سے زائد گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، پمفلٹ اور کریکرز برآمدہوئے ہیں۔

مزید خبریں :