پاکستان
25 جنوری ، 2014

اوگرا کرپشن کیس:عقیل ڈھیڈی سمیت 9افراد ای سی ایل میں شامل

اوگرا کرپشن کیس:عقیل ڈھیڈی سمیت 9افراد ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد…اوگرا کرپشن کیس میں وزارت داخلہ نے عقیل کریم ڈھیڈی اور ایم ڈی سوئی سدرن سمیت 9افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اوگرا کرپشن کیس میں جن ملزمان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں عقیل کریم ڈھیڈی، اوگرا کے افسر جواد جمیل، سابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن رشید لون، سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی زہیر صدیقی، سوئی سدرن کے سابق ایم ڈی عظیم اقبال صدیقی، ضیا، سوئی سدرن کے جنرل منیجر فنانس سید ارسلان، سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ رکن مرزا محمود اور ڈپٹی ایم ڈی یوسف جے انصاری شامل ہیں۔

مزید خبریں :