انٹرٹینمنٹ
25 جنوری ، 2014

دھوم تھری:کمائی 500 کروڑ اور ایوارڈ صرف ایک

دھوم تھری:کمائی 500 کروڑ اور ایوارڈ صرف ایک

ممبئی…بالی وڈ میں سارے ریکارڈ اپنے نام کرنے والی فلم دھوم 3 کو فلم فیئر ایوارڈز میں صرف ایک ایوارڈ کے قابل سمجھا گیا ۔ نہ بہترین اداکار، نہ فلم، نہ اداکارہ نہ موسیقی، دھوم 3 کو فلم فیئر ایوارڈز میں صرف ایک ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا وہ بھی ویژول ایفکٹس کا۔ دھوم 3 نے 2013ء میں باکس آفس پر سارے ریکارڈ توڑے تھے اور عوام کی پہلی پسند قرار پائی تھی۔ ایوارڈ کی تقریب میں صرف ایک ایوارڈ پانے والی دھوم 3بھارت میں 300کروڑ اور دنیا بھر میں 500کروڑ کمانے والی پہلی بالی وڈ فلم ہے، گزشتہ سال اس فلم نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ اپنے نام کیے۔

مزید خبریں :