25 جنوری ، 2014
قصور…سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں پاکستان سے عمرے پر گئے قصور سے تعلق رکھنے والے 5افرادجاں بحق ہوگئے۔فیملی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں کا تعلق سلامت پورہ اور ملحقہ علاقوں سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جاں بحق افرادکی میتیں پاکستان لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔