25 جنوری ، 2014
میلبرن…چین کی لی نا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں سلواکیا کی سبلکووا کو شکست دی۔ میلبرن میں آسٹریلین اوپن کا فائنل ایکشن سے بھرپور رہا، پہلے سیٹ میں لی نا اور سبلکووا نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ چینی کھلاڑی نے سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر برتری حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں صرف لی نا کا زورچلا، سبلکووا بالکل آف کلر نظر آئیں اور ایک بھی گیم نہ جیت سکیں۔ لی نا نے سات چھ اور چھ صفر کی جیت کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ لی نا کے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔