25 جنوری ، 2014
کراچی…چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمدنے پولیس موبائل پرحملے میں اہل کاروں کے جاں بحق ہونے پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آفاق احمد نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت لانڈھی آفاق ہاوٴس پر تعینات پولیس اہل کاروں کو بلٹ پروف جیکٹیں فراہم کرے۔ چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ مہاجرقومی موومنٹ کے وائس چیرمین شمشادخان غوری نے لانڈھی نمبر 6میں پولیس موبائلوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفاق احمد کے گھر کی حفاظت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ شمشاد غوری کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا مقصد آفاق احمد کے گھر اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانا تھا۔