انٹرٹینمنٹ
26 جنوری ، 2014

پنجاب یوتھ فیسٹیول: کم عمر بچے کی پرفارمنس،لڑکیوں کا رقص

پنجاب یوتھ فیسٹیول: کم عمر بچے کی پرفارمنس،لڑکیوں کا رقص

لاہور…پنجاب یوتھ فیسٹیول کا تیسرا مرحلہ اختتام کی جانب بڑھنے لگا۔ فیسٹیول میں اتھلیٹکس مقابلوں میں کم عمر بچے نے رنگ جما دیا جبکہ لڑکیوں نے شاندار رقص کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے پرجوش مقابلوں میں ہر عمر کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تاہم ساتھ ہی ہلکی پھلکی بدنظمی بھی دیکھنے کو ملی۔ 800میٹر ریس تھی تو نوجوانوں کی، لیکن کمر عمر بچے کی پرفارمنس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ لڑکیوں کو مقابلے کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، اس بات نے انہیں تھوڑا پریشان بھی کر دیا۔ انتظامیہ نے لڑکوں کو باہر نکالا تو وہ دیواریں پھلانگ کر پھر اندر آ گئے۔ مقابلوں کے اختتام پر لڑکیوں نے شاندار رقص پیش کرکے شائقین کے دل موہ لئے۔

مزید خبریں :