26 جنوری ، 2014
دبئی…انگلینڈ ، آسٹریلیا اور بھارت کی جانب سے پیش کئے جانے والے متنازعہ پوزیشن پیپر پررائے شماری کو موخر کئے جانے کا امکان ہے لیکن "بگ تھری" کی کوشش ہے کہ رواں ماہ ہی ڈرافٹ پر فیصلہ ہوجائے تاکہ اپریل سے کمرشل معاملات پر نئی پالیسی کے تحت کام کیا جاسکے۔ اس طرح آئی سی سی میں دادا گیری کے لیے آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے ارمان پر اوس پڑسکتی ہے۔