پاکستان
26 جنوری ، 2014

مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کا کام ہے، ترجمان طالبان

مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کا کام ہے، ترجمان طالبان

پشاور…کالعدم تحریک طالبان حکومت کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے سازگارماحول فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں،مذاکرات کے لیے سازگارماحول فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، بامعنی، پائیداراورسنجیدہ مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔حکومت کی طرف سے میڈیا پر صرف بیان دیئے جاتے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جاتا رہے۔ ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قاصد سمیت جتنے بھی وفود آئے ان کو مثبت اور حوصلہ افزا جواب دیاگیا، حکومتی میڈیا نے مذاکرات کے حوالے سے تحریک طالبان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔

مزید خبریں :