پاکستان
26 جنوری ، 2014

ہنگو:بابر میلہ کے علاقے میں دھماکا، 5بچے جاں بحق

ہنگو:بابر میلہ کے علاقے میں دھماکا، 5بچے جاں بحق

ہنگو…ہنگو میں دھماکے میں 5بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے بابرمیلہ میں واقع ایک گھرمیں دھماکا ہوا ہے، گھر کے جس کمرے میں دھماکا ہوا ہے اس میں موجود 5بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ڈی پی او افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بابرمیلہ میں ہونے والا دھماکا دہشت گرد کارروائی ہے،بارودی مواد کمریکی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ڈی پی اوکا مزید کہنا تھا کہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیرکریم خان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :