کھیل
27 جنوری ، 2014

ذکااشرف کی بحالی کیخلاف درخواست کی سماعت

ذکااشرف کی بحالی کیخلاف درخواست کی سماعت

اسلام آباد…سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ ذکا اشرف کی بحالی کے بعد عبوری کمیٹیاں خود بخود ختم ہو گئیں،ذکا اشرف کی تعیناتی پی سی بی قانون کے مطابق کی گئی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ذکا اشرف کی چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحالی کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ پی سی بی کے پاس اگرچیئرمین تعینات کرنے کا اختیار ہے تو وہ عملد رآمد کرے اور چیئرمین پی سی بی کو ہٹا دے۔اگر کوئی پی سی بی کے فیصلے سے متاثر ہوا تو وہ خود عدالت آ جائے گا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ یہ عدالت کا کام نہیں کہ چیرمین پی سی بی کو تعینات کیا جائے۔

مزید خبریں :