28 جنوری ، 2014
کراچی… سندھ پولیس میں پانچ سو ریٹائرڈ فوجی بھرتی کیے جارہے ہیں، ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر بھرتیاں ہورہی ہیں یا فیصلہ پہلے ہوچکا تھا؟ کون سا سلیکشن بورڈ کس معیار کے تحت بھرتیاں کررہا ہے؟ کیا دیہی اور شہری کوٹا سسٹم اور ڈومیسائل کا خیال رکھا گیا؟کراچی پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سابق فوجیوں کو سندھ پولیس میں بھرتی کیا جارہا ہے، لیکن ان بھرتیوں کا کراچی آپریشن سے براہ راست کوئی تعلق نہیں کیونکہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آخری بار اشتہارگزشتہ سال 15 اگست کو ہی دے دیا گیا تھا۔