پاکستان
28 جنوری ، 2014

پشاور: خیبر سپر مارکیٹ میں مشکوک گاڑی تلاشی کے بعد کلیئر

پشاور: خیبر سپر مارکیٹ میں مشکوک گاڑی تلاشی کے بعد کلیئر

پشاور…پشاور کی خیبر سپر مارکیٹ میں مشکوک گاڑی کی اطلاع پر دکانیں اور ہوٹل بند کریے گئے۔پشاور میں باڑہ روڈ پر واقع خیبر سپر مارکیٹ میں کئی گھنٹوں تک ایک مشکوک گاڑی کھڑی رہی جس کی وجہ سے دکانداروں نے خوف زدہ ہو کر اپنی دکانیں بند کردیں جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا۔ گاڑی کی چیکنگ کے دوران اسے کلیئر قرار دے دیا گیا جب کہ مالک کا پتہ بھی چل گیاتاہم پولیس کلیئر کی گئی گاڑی کے ساتھ کھڑی مشکوک موٹرسائیکل اپنے ساتھ لے گئی۔

مزید خبریں :