پاکستان
28 جنوری ، 2014

چین سے110 خالد ٹینک بنانے کا معاہدہ ،فنڈز کی کمی کا سامنا ہے،حکام

چین سے110 خالد ٹینک بنانے کا معاہدہ ،فنڈز کی کمی کا سامنا ہے،حکام

اسلام آباد…پاکستان کے دفاعی پیداوار کے اداروں کا کہنا ہے کہ چین سے110 خالد ٹینک بنانے کا معاہدہ ہوامگر فنڈز کی کمی آڑے آ رہی ہے۔سعودی عرب پاکستان سے جے ایف 17طیارے حاصل کررہا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب پولیس کوطلحہ ٹینک فراہم کیے گئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیدا وار کے ان کیمرا اجلاس کو بریفنگ کے دوران حکام نے بتایا کہ پاکستان سالانہ 50 ٹینک بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس وقت 300 خالد ٹینک اور 1 ہزار 598 ٹینک گن سیریز بھی بنائی جارہی ہیں جب کہ 100 اے پی سیز بنائی جاچکی ہیں جو امریکا سے بھی بہتر ماڈل ہے۔ دفاعی حکام کا کہناتھا کہ ایف6 کی اوورہالنگ کرلی گئی ہے جب کہ ایف سیون طیاروں سمیت ، ایف ایٹ، وائی 12،ایف ٹی6 اور کوبرا ہیلے کاپٹر بنانے کی صلاحیت بھی حاصل کرلی گئی ہے۔سعودی عرب پاکستان سے جے ایف 17 ائیرکرافٹ حاصل کررہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جے ایف 17 تھنڈر کو ری بلڈ کرنے کے لیے 80 ملین سالانہ درکار ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ اور پنجاب پولیس کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے طلحہ ٹینک فراہم کیے گئے ہیں،332 لائٹ محافظ گاڑیاں بھی تیارکی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ افواج پاکستان اور دیگر اداروں کو ملکی دفاعی پیدا واری اداروں کی تیار کردہ 10 ہزار بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ کراچی شپ یارڈ پر نیوی کے دو جہاز اور ایک فریگیٹ تیار کر لی گئی ہے جبکہ پاک فوج کے لیے ایلومینیم بوٹ تیار کی جارہی ہیں، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بحریہ کو فراہم کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :