کھیل
31 مارچ ، 2012

سپر8 ٹی 20: پہلا سیمی فائنل، لاہور لائنز کا کراچی ڈولفنز کو 168 رنز کا ہدف

سپر8 ٹی 20: پہلا سیمی فائنل، لاہور لائنز کا کراچی ڈولفنز کو 168 رنز کا ہدف

راولپنڈی … سپر 8 ٹی 20 کپ کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور لائنز نے کراچی ڈولفنز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کاشف صدیقی 48 اور ناصر جمشید 38 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سپر 8 ٹی 20 کرکٹ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 167 رنز بنائے۔ لاہور لائنز کے اوپنر احمد شہزاد دوسرے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے تنوید احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے اس وقت ٹیم کا اسکور 15 رنز تھاجس کے بعد ناصر جمشید اور کاشف صدیقی نے دوسری وکٹ کیلئے 63 رنز کی شراکت قائم کی ناصر جمشید 36 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔کاشف صدیقی نے 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ کامران اکمل16، عمر اکمل 13، عبدالرزاق ایک اور رضا علی ڈار 22 رنز بناسکے۔وہاب ریاض 12 اور عمران علی ایک رن پر ناٹ آوٴٹ رہے۔ کراچی ڈولفنز کی جانب سے تنویر احمد اور فراز احمد نے 2، 2 اور رمیز رئیس نے ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں :