28 جنوری ، 2014
اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور وکلا تحریک کے صف اول کے قائد سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیماری سیاسی لگتی ہے، اس عمر میں کچھ بیماریاں ہو ہی جاتی ہیں، مقدمہ چلے گا اور وہ ملک کے اندر رہیں گے، باہر جانے کا امکان نہیں ہے،یہ بات انہوں نے جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو اس طرح مرضی سے باہر جانے کی اجازت دیدی گئی تو یہ سب کچھ مذاق بنکر رہ جائے اور ہر ملزم یہ سہولت مانگے گا۔