28 جنوری ، 2014
میانوالی …میانوالی میں اہم تنصیبات پر دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔میانوالی شہر میں سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد افغان مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی پی او میانوالی مجاہداکبر خان کے مطابق چشمہ اور جناح بیراجوں،سینٹرل جیل اور دیگر اہم نتصیبات پر دہشت گرد حملوں کے خطرات ہیں۔ جس کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔دریائی چیک پوسٹوں پر بھی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔جبکہ میانوالی شہر میں پولیس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے جس میں 130 مشتبہ افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔