29 جنوری ، 2014
لاہور… لاہور میں ضلع کچہری کے سامنے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسلام پورہ پولیس کے مطابق گوپال نگر نصیر آباد کینٹ کا رہائشی شمشیر مسیح موٹرسائیکل پر لوئرمال کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ ایک تیزرفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں شمشیر کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے۔