29 جنوری ، 2014
ملتان…ملتان میں دوکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے تاجرزخمی ہوگیا، اہل علاقہ نے ایک ڈاکو کو پکڑکا تشدد بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق گجر کھڈا میں کپڑے کی دوکان میں دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے۔اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صمد نامی دوکان دار زخمی ہوگیا جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے جس پر شہریوں نے ڈاکو ؤں کوگھیرلیا اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پکڑے گئے ڈاکو کو بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔