پاکستان
29 جنوری ، 2014

کراچی:اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی:اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی …کراچی کے علاقے پیرآباد اور بلوچ کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ایس پی اورنگی چوہدری اسد نے بتایا کہ پیرآباد کے علاقے پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور گولیاں بھی ملی ہیں۔دوسری جانببلوچ کالونی تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں الطاف،طاہر اور عمران نامی ملزمان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول،شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :