29 جنوری ، 2014
پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گھرکے باہر دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکاتحصیل جمرود کے علاقے لالہ کنڈو میں ایک گھرکیب اہر ہوا، جس سے گھر کے مین گیٹ کو نقصان ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔