29 جنوری ، 2014
اسلام آباد… ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔تاہم بالائی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور سردی پوری آب وتاب سے برقرار ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اورجموں کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔گلگت بلتستان میں گانچھے ، اسکردو،استور ، دیامر اورغذر میں برفیلی ہواوٴں سے سردی کی شدت برقرار ہے۔خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، بنوں، پشاوراور ایبٹ آباد میں موسم ٹھنڈا ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔کوئٹہ، پشین،مستونگ اورلورالائی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔پنجاب میں ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان، سر گودھا اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں صبح کے قت دھند رہی۔ سندھ کے شہروں میں بھی سردی میں کمی ہوئی ہے۔