پاکستان
29 جنوری ، 2014

کراچی:ٹارگٹ کلنگ نہ تھم سکی،مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

کراچی …ایک جانب کراچی دھماکوں سے گونج رہا ہے تو دوسری جانب ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ بھی نہیں تھم رہا۔ شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران لائنز ایریا، اورنگی اور کھارادر میں فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کھارادر میں طلحہ، اورنگی میں جاوید اور لائنز ایریا میں عبدالمالک کے نام سے ہوئی۔ اس سے قبل لسبیلہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ قائد آباد پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا۔

مزید خبریں :