29 جنوری ، 2014
لاہور…ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا ہے کہ موسم بہتر ہونے پر گھروں میں گیس پریشر کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کا جیو نیوز سے گفت گوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیٹر اور گیزر بند ہونے سے طلب میں واضح کمی آئی ہے، گیس چوروں کے خلاف مہم جاری ہے، بڑے مگرمچھوں کی نئی فہرست تیار کرلی ہے۔ ایم ڈی سوئی ناردرن کا مزید کہنا تھا کہ گیس چوری کے خلاف قانون سازی سے بڑی مدد ملی ہے، چند ماہ میں لاسز میں واضح کمی اور ریکوری میں بھی بہتری آئی ہے۔