پاکستان
29 جنوری ، 2014

مذاکراتی کمیٹی میں خیبر پختون خوا کی مشہور شخصیات شامل

مذاکراتی کمیٹی میں خیبر پختون خوا کی مشہور شخصیات شامل

پشاور…وزیر اعظم کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی میں خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی میں خیبر پختون خوا کی نامور شخصیات میں رحیم اللہ یوسفزئی، رستم شاہ مومند کے نام شامل ہیں۔ رحیم اللہ یوسفزئی کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان سے ہے۔ ان کا نام دنیا کے قابل ترین اور عظیم صحافیوں میں شمار ہوتا ہے وہ دنیا کے بڑے اخبارات اور نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور ابھی بھی منسلک ہیں۔ان کو قبائلی علاقوں طالبان اور پاک افغان امور پر خصوصی عبور حاصل ہے۔مذکراتی کمیٹی میں رستم شاہ مومند کا نام بھی شامل کیا گیا ہے ان کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے،وہ سابقہ چیف سیکرٹی خیبر پختون خوا رہ چکے ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے افغانستان مین بطور پاکستانی سفیر بھی فرائض سر انجم دیے اور بہت سے اہم سول پوسٹوں پر بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔

مزید خبریں :