پاکستان
29 جنوری ، 2014

وزیراعظم کے ایوان سے اہم خطاب میں وزیرریلوے کی بے خبری

وزیراعظم کے ایوان سے اہم خطاب میں وزیرریلوے کی بے خبری

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے انتہائی اہم خطاب کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بے خبری کے عالم میں عجیب و غریب اندازکی حرکتیں کرتے نظر آئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جب ایوان میں تقریر شروع کی توان کازور طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر تھا مگر وزیراعظم کے انتہائی خاص وزیرخواجہ سعد رفیق کاسارا زوراپنے اس چھوٹے ناخن پرتھا جو انھیں تنگ کئے جارہا تھا۔ سعد رفیق صاحب نے پہلے ادھر ادھر دیکھااور پھر دانتوں سے ہی ناخن چباڈالا۔ شاید انہوں نے دھیان نہیں دیا کہ وہ وزیراعظم کے عقب میں بیٹھے ہیں اورکیمرے کی آنکھ انہیں دیکھ رہی ہے۔خواجہ صاحب نے ناخن کودانتوں سے چبانے کے بعد پھر ادھر ادھر دیکھااور تھوڑا اطمینان محسوس کیا۔پھر شاید انہیں کوئی پرانا جاننے والا بھی ایوان میں نظرآیاتو لگے ہاتھوں اسے بھی ہاتھ ہلادیا اور یوں سعد رفیق صاحب کا ناخن کاٹنے کا ایڈوانچر کامیاب رہا۔

مزید خبریں :