30 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف سے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسرخورشید اور لیاقت بلوچ نے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکل آئے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کی کمیٹی بنانے کے فیصلے کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام اور ریاست کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے اور امید ہے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکل آئے گا۔