پاکستان
30 جنوری ، 2014

دھند میں کمی،لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

 دھند میں کمی،لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

لاہور…لاہور کی فضائیں ایک مرتبہ پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئیں۔ ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوئی جبکہ کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔لاہور میں رات گئے اچانک دھند چھانے لگی، جو آہستہ آہستہ گہری ہوتی چلی گئی۔ ہر چیز کو دھند کی سفید چادر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی، دبئی، دوحہ اور کوالالمپور سے لاہور آنے والی تین پروازیں کراچی بھجوا دی گئیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق رات گئے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا تھا تاہم حد نگاہ 40 میٹر ہونے پر اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان نے موٹروے اور ملتان روڈ پر شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :