پاکستان
30 جنوری ، 2014

عدالت نے ایک غلط فیصلے کو ٹھیک کرنے کا موقع گنوادیا،بیرسٹر سیف

 عدالت نے ایک غلط فیصلے کو ٹھیک کرنے کا موقع گنوادیا،بیرسٹر سیف

اسلام آباد…سپریم کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ کوئی غلط فیصلہ دیتی ہے تو عدلیہ ہی اس کو ٹھیک کرتی ہے،عدالت نے ایک غلط فیصلے کو ٹھیک کرنے کا موقع گنوادیا،درخواست مسترد ہونے کے باوجود ہم پرعزم ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوگی تو پرویزمشرف بھی پیش ہوجائیں گے،ہم کل بھی پیش ہوئے اور آج بھی۔

مزید خبریں :