پاکستان
30 جنوری ، 2014

عشرت العباد اورحمٰن ملک کی الطاف حسین سے الگ الگ ملاقات

عشرت العباد اورحمٰن ملک کی الطاف حسین سے الگ الگ ملاقات

لندن…گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اورسابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے بدھ کی شب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے لندن میں ملاقات کی۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ پاکستان کواس وقت جن داخلی وخارجی چیلنجز کاسامنا ہے اس کے پیش نظر ملک کی تمام جماعتوں اورعوام کے تمام طبقات کے مابین اتحادواتفاق کی اشدضرورت ہے۔گورنرسندھ ڈاکٹرعشر ت العباد نے پاکستان کودرپیش مسائل وچیلنجز سے تفصیل اورصوبوں اوروفاق کے درمیان ہم آہنگی اوراتفاق رائے بڑھانے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔سینیٹررحمٰن ملک نے اس موقع پر الطاف حسین کو سابق صدر آصف زرداری کاخصوصی پیغام پہنچایا۔

مزید خبریں :