30 جنوری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچی آبادیوں سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ کو 7 فروری کو طلب کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سی ڈی اے کے ممبران ایڈمن عامر احمد علی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا ئی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔