30 جنوری ، 2014
پشاور…احتساب عدالت پشاور نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں سابق آئی جی پی خیبرپختون خوا ملک نوید کو مزید چودہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اسلحہ اسکینڈل میں سابق آئی جی خیبرپختونخوا نے پلی بارگینگ پیشکش کی تھی جسے نیب نے مستردکردیا اور ملک نوید کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔