پاکستان
30 جنوری ، 2014

بلوچستان سے دہشت گردی ہر صورت ختم کریں گے، نواز شریف

بلوچستان سے دہشت گردی ہر صورت ختم کریں گے، نواز شریف

کوئٹہ…وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے تہیہ کررکھا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی ہر صورت ختم کریں گے، اس مسئلے پر پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ یہ بات وزیراعظم نے کوئٹہ میں صوبائی کابینہ اور اسمبلی اراکین سے ملاقات کے موقع پرکہی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل جائز ہیں اور قلیل وسائل کے باوجود صوبے کو حتی الوسع وسائل فراہم کریں گے۔ سانحہ مستونگ اور زائرین پر حملوں کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زائرین کو بذریعہ ہوائی جہازلے کر جایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلائے گی۔

مزید خبریں :