پاکستان
30 جنوری ، 2014

سندھ حکومت نے موئنجو دڑو کے کھنڈرات پر اسٹیج بنادیا، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

سندھ حکومت نے موئنجو دڑو کے کھنڈرات پر اسٹیج بنادیا، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

کراچی…چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سندھ کلچرل فیسٹیول کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کی تاریخی حیثیت متاثر نہ ہو۔ موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کے احاطے میں سندھ کلچر فیسٹیول کیلئے اسٹیج کی تیاری کے خلاف چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست کی گئی تھی۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ یہ جگہ اقوام متحدہ کے تحت آثار قدیمہ کیلئے مختص ہے اور سندھ حکومت اس کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ جلسے میں ہزارو ں لوگ آئیں گے اور یہ جگہ تباہ ہو جائے گی۔ درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہیریٹیج اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیا اور حکم دیا کہ سندھ کلچرل فیسٹیول کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کی تاریخی حیثیت متاثر نہ ہو۔ علاوہ ازیں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کلچرل فیسٹیول پر کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا۔ رجسٹرار نے مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیاکہ آثارقدیمہ کی تاریخی حیثیت کونقصان نہ پہنچے۔

مزید خبریں :