پاکستان
30 جنوری ، 2014

حیدرآباد:غیرقانونی جرگے کاپسندکی شادی کرنیوالے جوڑے کے قاتلوں پر جرمانہ

حیدرآباد:غیرقانونی جرگے کاپسندکی شادی کرنیوالے جوڑے کے قاتلوں پر جرمانہ

حیدرآباد…حیدرآباد کے سرکٹ ہاوٴس میں غیرقانونی جرگہ ہوا ہے۔غیرقانونی جرگے نے پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل میں ملوث افراد پر جرمانے لگا دیے ہیں۔غیرقانونی جرگہ پیپلزپارٹی کے رہنما محمد خان جونیجو کی سربراہی میں ہوا۔ قتل پر لڑکی کے ورثا پر 25، 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، جوڑے کو قتل کرنے اور لاشوں کی بے حرمتی پر لڑکی کے ورثا پر 6لاکھ روپے جرمانہ جبکہ لڑکی کو والدین کی مرضی کے بغیر لے جانے کے الزام میں لڑکے کے ورثا پر 6لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جرگے کے سربراہ محمد خان جونیجو کا کہنا ہے کہ جرگے کا انعقاد غلط نہیں، ہمیں فیصلہ کرنے کاحق ہے۔

مزید خبریں :