30 جنوری ، 2014
لاہور… پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان علماء کونسل مذاکراتی ٹیم سے رابطے میں ہے اور مذاکرات کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ لاہور سے جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل وزیراعظم کی طرف سے بااختیار مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ وہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت مذاکرات کے ٹائم فریم کا بھی اعلان کرے۔