پاکستان
30 جنوری ، 2014

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انعام گھر میں انعامات کی برسات جاری

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انعام گھر میں انعامات کی برسات جاری

کراچی…ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام انعام گھر میں لاکھوں کے انعامات کی برسات جاری ہے،جیوکے فیملی شو ”انعام گھر“ نے چندہی روز میں کامیابی کی منزلیں طے کرتے ہوئے ناظرین میں مقبولیت کی دھاک بٹھادی ہے،ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے منفرد اور دل آویز اندازمیزبانی کی بدولت شوکو زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔پاکستان سمیت دنیابھر میں موجود جیو کے کروڑوں ناظرین نے شوکو میڈیا کی تاریخ کا دلچسپ ترین شوقرار دیاہے اور اپنی پسندیدگی کااظہار ہزاروں کی تعداد میں ٹیلی فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے کیا ہے۔ مقابلوں کے دوران انعامات کی برکھا مسلسل برستی رہی اور حاضرین نے کثیرتعداد میں قیمتی انعامات جیتے۔شوکے اختتامی لمحات میں لکی ڈرا کے ذریعے بیش قیمت انعامات تقسیم کیے گئے جن میں کئی بیش قیمت انعامات شامل ہیں۔

مزید خبریں :