30 جنوری ، 2014
لندن…برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کے سلسلے میں ہم کس سے بات کرنا چاہتے ہیں یہ ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کے سلسلے میں ہم کس سے بات کرنا چاہتے ہیں یہ ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ رابطوں پر تبصرہ کرنے کے لیے تیار نہیں، جس کو جان کا خطرہ ہے وہ پولیس سے رابطہ کرے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کیسز سے متعلق کسی فردکی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ جب کسی پر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو ہی اس کی تفصیلات جاری کی جاتی ہیں۔